پاکستان کے توانائی کے مسائل کا حل صرف سندھ کے پاس ہے ، امتیاز شیخ

بول نیوز  |  Oct 27, 2021

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کے توانائی کے مسائل کا حل صرف سندھ کے پاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تاریخی دن ہے ، نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں ، سندھ حکومت نے توانائی کے شعبے میں ہمیشہ تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی اداروں کا سندھ حکومت پر اعتماد ہے ، لیڈر شپ کے ویژن کو آگے لے کر چل رہے ہیں ، محکمہ توانائی کی ٹیم نے اس کو آگے بڑھایا ، نجی شعبے کے اشتراک سے سندھ حکومت پہلی بار ہائبرڈ توانائی منصوبے پر کام کررہی ہے ، ہائبرڈ توانائی ہی مستقبل ہے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ سستی توانائی ملک کی ضرورت ہے ، بجلی کا شدید بحران ہے ، 18 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ ہوتی ہے ، پاکستان کے توانائی کے مسائل کا حل صرف سندھ کے پاس ہے ، جھمپیر اور گھارو کراچی سے قریب ہیں ، روڈز بھی بہتر ہیں ، صنعت کاروں کو اس سے سستی بجلی ملے گی۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرانک کی من مانیاں ختم ہوجائیں گی ، تھر میں ضروریات زندگی کی سہولیات فراہم کی ہیں ، سندھ حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے دیگر نجی کمپنیاں بھی آرہی ہیں ، سندھ حکومت نے ہائبرڈ توانائی میں پہل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More