ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی

بول نیوز  |  Oct 27, 2021

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 نومبر کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔

ترجمان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت نے کمیشن میں اضافے کی یقین دہانی کروائی تھی مگر وعدہ خلافی کی۔

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر کمیشن نہ بڑھا تو 5 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کر دیں گے۔ پیداواری لاگت کے باعث کاروبار ناممکن ہو چکا ہے۔

پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کمیشن کو بڑھایا جائے ، اخراجات بڑھ گئے ہیں لیکن ہماری کمیشن نہیں بڑھائی گئی،لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جنریٹر چلانا پڑتا ہے، بغیر چھٹی لوگوں کو سروس دیتے ہیں۔

ترجمان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں موجودہ کمیشن میں پٹرول پمپ چلانا ممکن نہیں رہا، 5 نومبر سے پٹرول پمپوں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، 28 اکتوبر کر اسلام آباد میں اعلان کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  تین سال حکومت نے کمیشن بڑھانے کا لالی پاپ دے رکھا ہے۔

 

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More