خاکہ بناکر نوعمر لڑکے کا رضوان کو خراجِ تحسین

سماء نیوز  |  Nov 17, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کو نو عمر لڑکے نے خاکہ بناکر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر محمد رضوان نے نو عمر لڑکے کی جانب سے بنائی گئی اپنی تصویر شیئر کی اور اس کے فن پر خوب داد دی۔ محمد رضوان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ فرحان علی یہ ناقابلِ یقین ہے، آپ کی اس محبت اور سپورٹ کا بے حد شکریہ۔ آپ گلگت بلتستان کا فخر ہیں۔

محمد رضوان نے مزید لکھا کہ میرا مکمل یقین ہے کہ بچے ہی ہمارے ملک کا اصل اثاثہ ہیں، بچے پاکستان کو مضبوط بنائیں گے، جس کام سے آپ کو محبت ہے اس کو جاری رکھیں۔

محمد رضوان کا یہ خاکہ سوشل میڈیا کے کئی پیجز پر وائرل ہے جس پر صارفین نوعمر لڑکے کی اس کاوش اور کرکٹر سے محبت کو سراہ رہے ہیں جب کہ اسے اپنے اس فن کو جاری رکھنے کی بھی تلقین کر رہے ہیں۔

ننھے مداح کی بابراعظم سےانوکھی فرمائش

دوسری جانب گزشتہ دنوں کپتان بابراعظم نے 8 سالہ ہارون سوریا کا خط شئیر کیا جس میں انہوں نے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم کی پرفارمنس اور تمام کھلاڑیوں کے آٹو گراف کی فرمائش کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More