ڈرامے میں گانا ہے یا گانے میں ڈرامہ؟ ہم کہاں کے سچے تھے دیکھنے والوں کی بس کیوں ہوگئی۔۔۔ سوشل میڈیا ہر دلچسپ تبصرے

ہماری ویب  |  Nov 20, 2021

مومنہ درید پروڈکشن کے پیش کردہ ڈرامے ہم کہاں کے سچے تھے کو جہاں لوگوں کی جانب سے پسند کیا جارہا، جبکہ ایک طرف ڈرامے پر مزاحیہ انداز میں تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

اب تک اس ڈرامے کی 15 اقساط ریلیز ہوچکی ہیں، تاہم ڈرامے کو بینا کسی مقصد کے لمبا یا گانا ڈال کر گھسیٹا جارہا ہے۔

ڈرامے نے آغاز سے ہی پسندیدگی کی سند حاصل کرلی تھی، مگر جوں جوں کہانی آگے بڑھتی جارہی ہے آہستہ آہستہ لوگوں کی جانب سے بیزاری کا اظہار سوشل میڈیا پر دلچسپ انداز میں کیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہم کہاں کے سچے تھے میں 1 فیصد ڈائیلاگ ہیں باقی 99 فیصد تیرے بن گانا ہے۔

ایک اور صارف نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں ڈرامے کے گانے کو پہلے بہت پسند کرتا تھا، مگر اب میرے کان پک گئے ہیں۔

ایک خاتون نے لکھا کہ 2 جملے اور 15 منٹ کا گانا۔

ایک صارف نے تو یہاں تک کہا کہ ڈرامے کو عوام کی ذہنی صحت کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے پیمرا سے پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ہم کہاں کے سچے تھے ڈرامے کی کاسٹ میں ماہرہ ، کبریٰ اور عثمان مختار کے علاوہ ہارون شاہد ،زینب قیوم ،علی طاہر، شمیم ہلالی، لیلیٰ واسطی ،عمیررانا شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More