بڈھا نہیں ہوا ہوں،شاداب کا بابراعظم کو ٹوئٹر پرجواب

سماء نیوز  |  Nov 20, 2021

بنگلہ دیش کیخلاف میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپینر شاداب خان نے اپنی بال پر نجم الحسین شانتو کا شاندار کیچ پکڑنے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنی کیچ پکڑنے کی تصویر جاری کی اور قومی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی20 میں جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے بابراعظم کو مخاطب کیااور لکھا کہ بڈھا نہیں ہوا ابھی۔

اس سےقبل تی20 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران شاداب خان نے رن آؤٹ کرنے کی ناکام کوشش کی تو بابراعظم نے انہیں ڈانٹتے ہوئے کہا تھا کہ ‘بڈھا ہو گیا ہے بڈھا’۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More