پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کرنےکی کوشش کرونگا،امام الحق

سماء نیوز  |  Nov 21, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلےباز امام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں جو فرنچائز مجھے موقع دے گی اس میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرونگا۔

سما سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ جب کسی کھلاڑی کا کم بیک ہوتا تو وہ تھوڑا نروس ہوتا ہے، کم بیک سے بہت کچھ سیکھا ہے اچھا محسوس کر رہا ہوں ، ذہنی طور پر مضبوط ہو کر آیا ہوں۔

امام الحق نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین پرفارمنس دیکر ٹیم میں واپس آیا ہوں، بنگال ٹائیگرز کو ہوم گراونڈ پر آسان حریف نہیں لے سکتے۔

بابراعظم سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ‘وہ اب نئے کپتان نہیں، ورلڈکپ میں بابر نے بہترین کپتانی کی۔ بابراعظم کی کپتانی میں بہت کھیلا ہوں اس کی کپتانی میں سب لڑکے یک جان ہوکر کھیلتے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم دنیا کا نمبر ایک کھلاڑی ہے اور کپتان بھی اچھا ہے میچور کپتانی کرتے ہیں، بابر کے سوچنے کے طریقے اور کپتانی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

پاکستان سپر لیگ سے متعلق اوپننگ بلےباز امام الحق کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا انتظار بہت زیادہ ہے، جو فرنچائز بھی مجھے موقع دے گی اس میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کےلیے کپتانی کی ہے اور اب ٹی20 کرکٹ کےلیے بہترین تیاری کررہا ہوں، کیرئیر میں اس طرح کے اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں، اب مجھے لگتا ہے کہ میں پہلے سے بہتر کھلاڑی بن گیا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More