احسان مانی نے3سالہ دورمیں کتنی رقم خرچ کی،تفصیلات جاری

سماء نیوز  |  Nov 22, 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین احسان مانی کے3 سالہ دور میں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

سابق چیئرمین احسان مانی نے 3 سالہ دور میں 3 کروڑ ، 61 لاکھ ,63 ہزار 835 روپے خرچ کیے۔ اس رقم میں سب سے زیادہ خرچہ ان کی رہائش پر آیا جس کی مد میں 1 کروڑ 23 لاکھ 53 ہزار روپے کی لاگت آئی۔

اسی طرح پی سی بی کے سابق چیئرمین کے غیر ملکی دوروں پر 1 کروڑ 5 لاکھ 75 ہزار کا خرچہ آیا جبکہ ملکی سفر پر 54 لاکھ 27 ہزار 678 روپے خرچ ہوئے۔

دوسری جانب موجودہ چیئرمین پی سی بی زمیز راجا کے ستمبر کے دوروں کے اخراجات کی فہرست بھی جاری کی ہے جس میں انہوں نے اس وقت تک 1 لاکھ 50 پچاس ہزار 424 روپے خرچ کیے ہیں۔

رمیز راجہ ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر بنانے کیلئے متحرک

یاد رہے کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے اعلان کیا تھا کہ ‘اپنے تین سالہ دور ملازمت میں ایک روپیہ بھی تنخواہ نہیں لوں گا کیونکہ میں نے ملک میں کرکٹ کے فروغ اور سسٹم کو بدلنے کیلئے ذمہ داری سنبھالی ہے اور میرا پہلا مقصد کرکٹ انفراسٹرکچر کو بدلنا ہے’۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More