بھارت نے پاکستان کا کوئی ایف 16 طیارہ تباہ نہیں کیا ۔۔ پاکستانی فوج کے ہاتھوں شکست کھانے والے ابھی نندن کو بھارت نے کون سے بڑے اعزاز سے نوازا دیا؟

ہماری ویب  |  Nov 22, 2021

پاکستانی ایف 16 طیارہ گرانے پر بھارتی حکومت نے ابھی نندن کو بھارت کے تیسرے بڑے فوجی اعزاز "ویر چکرا" سے نواز دیا ہے۔ ابھی نندن کو یہ ایوارڈ پیر کے روز صدر رام ناتھ کووند نے دیا۔

لیکن پاکستان کئی بار تردید کر چکا ہے کہ ہمارا کوئی ایف 16 بھارت نے نہیں مار گرایا اور اسی بات کی تصدیو کیلئے امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی روپورٹ میں بتایا تھا۔

کہ امریکی محکمہ دفاع کے اہلکاروں نے پاکستانی ایف 16 طیاروں کی گنتی کی ہے تو وہ تعداد میں پورے ہیں اور بھارت کا دعویٰ جھوٹا ہے ۔ اس رپورٹ کے بعد پاک فوج کے ترجمان نے کہا تھا۔

کہ وقت آ گیا ہے کہ بھارت اپنے نقصانات کے بارے میں سچ کہے کیونکہ بھارت ہمیشہ کہتا ہے کہ کہ اس نے بالا کوٹ میں جھڑ پ کے دوران ہمارا ایف 16 طیارہ اپنی پرانی ٹیکنو لوجی والے طیارے مگ 21 سے مار گرایا ہے مگر یہ بار سراسر جھوٹ ہے۔

روایتی حریف بھارت اپنی ہار کو جیت ثابت کرنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے جبکہ پوری دنیا نے یہ واقعہ دیکھا کہ کس طرح پاکستانی فوج نے ابھی نندن کے طیارے کو مار گرایا اور اسے پکڑا اور مارا پیٹا نہیں۔

بلکہ اچھے پڑوسی کی طرح امن کا پیغام دیتے ہوئے اسے چھوڑ دیا مگر بھارت نے پھر بھی ابھی نندن کو اس بری کارکردگی پر بھی ونگ کمانڈر کے عہدے سے ترقی دے کر گورپ کمانڈر بنا دیا ہے۔

اس کے علاوہ اس واقعے کے وقت ابھی نندن ورتھمان ونگ کمانڈر تھے اور انھیں اگست 2019 میں ویر چکرا سے نوازنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ابھی نندن ورتھمان کو دیے گئے اعزاز کے بارے میں اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ابھی نندن سرینگر میں انڈین کے مگ 21 بائزن سکواڈ کے ساتھ منسلک تھے۔

جب پاکستانی طیارے انڈین حدود میں آتے ہوئے نظر آئے، تو انھوں نے اپنے جہاز کو ان سے لڑائی کے لیے اڑایا۔ اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا کہ کس طرح انھوں نے پاکستانی جہاز کا تعاقب کیا اور ایک ایف 16 مار گرایا۔

مگر واضح رہے کہ مگ 21 ایف 16 طیارہ نہیں مار گرا سکتا کیونکہ مگ21 انتہائی پرانی ٹیکنولوجی ہے اور ایف 16 انتہائی جدید جبکہ بھارت کا یہ دعویٰ تھا ہی جھوٹ کا پلندہ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More