عمراکمل کو قائداعظم ٹرافی میں کھیلنےکا گرین سگنل مل گیا

سماء نیوز  |  Nov 25, 2021

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز عمراکمل کو قائداعظم ٹرافی میں کھیلنے کا گرین سگنل دیدیا۔

فکسنگ کی پیشکش کو رپورٹ نہ کرنے کے جرم میں عمر اکمل تقریباً دو سال سے ڈومیسٹک کرکٹ سے دور تھے، بورڈ نے جرمانہ ادا کرنے پر عمر اکمل کو ڈومیسٹک کھیلنے کی اجازت دی۔ جس کے بعد قائداعظم ٹرافی میں مڈل آرڈر بلےباز بلوچستان ٹیم کی کرینگے۔

یاد رہے کہ عمر اکمل کو اپریل 2020 میں ڈسپلنری پینل نے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزیوں پر مجرم قرار دیا تھا جبکہ ان پر تین سال کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر فکسنگ کیس میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے سزا کے ساتھ 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا، جس پر مڈل آرڈر بیٹسمین نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے جرمانہ قسطوں میں ادا کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی تاہم عدالت نے مسترد کردیا تھا۔

کیا سمیع اسلم کےبعد عمراکمل بھی پاکستان چھوڑ رہے ہیں؟

واضح رہے کہ عمر اکمل پاکستان کی جانب سے 16 ٹیسٹ ، 121 ون ڈے اور 84 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں باالترتیب ایک ہزار 03 ، 3ہزار 194 اور 1ہزار 650 رنز بنائے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More