احتساب عدالت میں سابق چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کیخلاف کیس کی سماعت

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

احتساب عدالت لاہور میں سابق چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے خلاف غیرقانونی سرمایہ کاری اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت ہوئی۔

نیب کی جانب سے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پرجواب جمع نہیں کرانے پرعدالت نے نیب سے بریت کی درخواستوں پردوبارہ جواب طلب کرلیا۔

احتساب عدالت نے آصف ہاشمی سمیت ملزمان کو 15 دسمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج اسد علی نے کیس پر سماعت کی جبکہ نیب پراسیکیوٹر حارث قریشی عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزم آصف ہاشمی سمیت ضمانت پررہا ہونے والے دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب نے شریک ملزم جنید احمد کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کروا رکھا ہے۔

آصف ہاشمی سمیت دیگر ملزمان پر کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری اور اربوں روپے کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔ آصف ہاشمی پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام ہے۔

نیب ریفرنس کے مطابق آصف ہاشمی نے 2009 سے 2012 کے درمیان بطور چئیرمین غیرقانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور سرمایہ کاری کی۔ آصف ہاشمی نے اس اقدام سے اپنے من پسند افراد کو نوازا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More