ڈرون، اڑن طشتری اورہوائی ٹیکسی سب ایک ساتھ؟

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

زیویا کمپنی نے عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کا ایک نیا ڈرون بنایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زیویا کمپنی نے عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کا ایک نیا ڈرون بنایا ہے جس پر اسکیل ڈاؤن آزمائش جاری ہے ، اس میں ایک شخص بیٹھ سکتا ہے، یہ دم پر کھڑا ہوجاتا ہے، سیدھا اڑتا اور بیٹھتا ہے، اس کی شکل اڑن طشتری جیسی ہے اور یہ ڈرون بھی ہے۔

اسے کاربن فائبرسے بنایا گیا ہے ،  اس کی طشتری نما پلیٹ کا اصل قد 8 فٹ اور وزن 317 کلوگرام ہوگا ، اس کے درمیان میں ایک انسان کے کھڑے ہونے کے جگہ بنائی گئی ہے اور اوپر کی جانب شفاف شیشہ ہے جس سے سوار باہر دیکھ سکتا ہے۔

اگلی جانب پنکھڑی نما پروپیلر لگے ہیں جبکہ پروپلشن سسٹم آگے اور پیچھے کی جانب لگائے گئے ہیں ، پہلے مرحلے میں 20 کلوواٹ آور تجارتی ماڈل میں 25 کلوواٹ آور کی بیٹری نصب کی جائے گی ، تاہم پورے نظام کو محفوظ بنانے کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

زمین سے اٹھنے میں اسے صرف 20 سیکنڈ لگتے ہیں اور یہ عمل اسے ورٹیکل اینڈ ٹیک آف لینڈنگ طرز کی سواری بناتی ہے ، بیٹھنے والا اپنا پیٹ اور سینہ آگے کی جانب جھکاتا ہے جسے اڑن طشتری نما سواری تھوڑی جھک جاتی ہے اس کے بعد پروپلشن اور دیگر نظام اسے آگے کی جانب اٹھاتے ہیں۔

ڈیزائنر کے مطابق یہ مشین ایک وقت میں 80 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتی ہے اور زیادہ سے زیادہ 257 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ پانچ چھ برس سے انسان بردار ڈرون کے دلچسپ ڈیزائن سامنے آتے رہے ہیں لیکن زیویا نامی کمپنی نے یہ عجیب و غریب ڈیزائن تجویز کیا ہے اور اصل جسامت کے آٹھویں حصے کے برابر ایک پروٹوٹائپ پر تجربات بھی جاری ہیں ، اسے اسکائی ڈوک کا نام دیا گیا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More