زین ملک سے علیحدگی کے بعد جیجی حدید پہلی بار منظر عام پر

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

امریکی سپر ماڈل جیجی حدید برطانوی گلوکار زین ملک سے علیحدگی کے بعد پہلی بار منظر عام پر  آگئیں۔

ماڈل جیجی حدید کو اپنے پارٹنر زین ملک سے علیحدگی کے بعد پہلی بار منظر عام پر منگل کے روز نیو یارک میں دیکھا گیا ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیجی لال رنگ کا جمپ سوٹ پہنے اپنی بہن اور امریکی ماڈل بیلا حدید کے ساتھ تھیں۔

تاہم، فوٹو گرافرز کے مشہور گروپ پاپرازی نے سپر ماڈل کو زین ملک سے علیحدگی کے بعد پہلی بار منظر عام پر پایا تو سب سے پہلے ان کے سنہرے بالوں پر غور کیا، کیونکہ اس سے پہلے جیجی کے بال سنہرے رنگ کے نہیں تھے۔

 خیال رہے کہ دونوں کی علیحدگی کی وجہ جیجی کی والدہ سے زین کا مبینہ تنازع بنی ہے۔

واضح رہے کہ جیجی کی والدہ یولانڈا کے ساتھ زین ملک کی پنسلوینیا والے گھر میں شدید بحث ہوئی اور اس کے بعد زین اور جیجی کا بریک اَپ ہوگیا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More