ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ٹورنامنٹ بن گیا

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ 2021ء کرکٹ کا سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ٹورنامنٹ بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 نے ویور شپ کے ریکارڈ توڑ دیے۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ 2021ء سے متعلق تفصیلات جاری کردیں، جس کے مطابق ایونٹ نے ویور شپ کے نئے ریکارڈ تخلیق کیے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق میگا ایونٹ کی 200 ممالک میں ٹی وی، ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر تقریباً 10 ہزار گھنٹے کی لائیو کوریج ہوئی۔

کرکٹ ایونٹ کی یہ لائیو کوریج سب سے زیادہ رہی، کھیل کی ویور شپ پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور امریکا میں بڑھی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کا پاک بھارت میچ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ رہا ہے۔

اس سے قبل 2016ء میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کا سیمی فائنل سب سے زیادہ دیکھا گیا میچ تھا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More