ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زخائر میں کتنی کمی آئی؟رپورٹ جاری کر دی گئی

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زخائر میں 69 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کے زخائر 16.94 ارب ڈالر سے کم ہوکر 16.25 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق  کمرشل بینکوں کے زخائر 8.60 کروڑ ڈالر کمی سے 6.51 ارب ڈالر رہ گئے  ہیں جبکہ مجموعی زخائر میں  77 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی ملکی زخائر 23.55 ارب ڈالر سے گھٹ کر 22.77 ارب ڈالر رہ گئے  ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More