ٹِم پین نےتمام طرز کی کرکٹ سےدوری اختیار کرلی

سماء نیوز  |  Nov 26, 2021

آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹِم پین نے تمام طرز کی کرکٹ سے کچھ عرصے کےلیے بریک لےلیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے والی ایشز سیریز میں وہ آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کےلیے دستیاب نہیں ہونگے۔

ٹم پین گزشتہ ہفتے ٹیکسٹ میسج اسکینڈل میں ملوث قرار پائے تھے جس کے باعث انہوں آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی تھی تاہم وہ کھیل جاری رکھنے کے خواہش مند تھے۔

سال 2017 میں ٹِم پین نے ایک خاتون ساتھی کو فحش ٹیکسٹ پیغامات بھیجے تھے جو منظر عام پر آنے کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ٹم پین کے حوالے سے سلیکٹرز کو یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ آیا انہیں دوبارہ کھیلنے کا موقع دینا ہے یا نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More