پاک بحریہ کے جہاز کا عمان اور بحرین کا دورہ

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس دہشت، ایس وی بحرمساح اور پاکستان میری ٹاٸم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز ہنگول نے عمان اور بحرین کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں ممالک میں آمد کے موقع پر پاکستانی جہازوں کا میزبان حکام کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔

مشن کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسرز نے میزبان ممالک میں اعلیٰ بحری حکام کے علاوہ بحرین میں کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز سے بھی ملاقات کی۔

ترجمان پاکستان نیوی کے ترجمان نے بتایاکہ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی جہازوں نے بحرین کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستانی بحری جہازوں کے خیر سگالی دورے سے دونوں برادر ممالک کے ساتھ پہلے سے موجود تعلقات کو مذید فروغ ملے گا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More