مسیحی برادری نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، راجہ پرویز اشرف

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مسیحی برادری نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف اور سینٹر پلوشہ خان نے ایف جی گراؤنڈ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی، تقریب میں علی بدر، ڈاکٹر لیاقت قیصر اور پاسٹر مورس بشیر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے، مینارٹیز کیلئے ہر میدان میں کام کرنے کا اعزاز پیپلز پارٹی کو حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ 5 دسمبر کو پیپلز پارٹی کو یاد رکھیں گے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر لیاقت قیصر نے تقریب کے آخر میں دعا کروائی۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More