عوام نے حکومت کو مسترد کردیا ہے، امیر مقام

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

 مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ عوام نے حکومت کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر تحصیل باڑہ میں شمولیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں این اے پی کے مرکزی رہنما اور وزیراعلیٰ کے سابق مشیر عمران آفریدی ودیگر اپنے خاندانوں اور سینکڑوں افراد سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔

شمولیتی پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام نے بھی شرکت کی۔

اس حوالے سے امیر مقام نے کہا کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کے بم گرائے ہے، حکومت غریب عوام کی حالت پر رحم کرے۔

مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر کا کہنا ہے کہ  عوام نے حکومت کو مسترد کیا ہے، عوام حکومت سے تنگ ہیں۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ لوگ جوک در جوک مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More