موٹر سائیکل چلانے کا کوئی ادارہ نہیں تھا مگر مجھ سے ایسا ہوگیا۔۔ خاتون اپنی اولاد کی ڈیلیوری کے لیے خود موٹر سائیکل چلا کر اسپتال پہنچ گئیں

ہماری ویب  |  Nov 28, 2021

دنیا میں کئی عجیب و غریب اور حیران کر دینے والے واقعات سامنے آتے ہیں لیکن جس واقعے کے بارے میں آج آپ کو بتانے جا رہے ہیں وہ اپنی ہی ایک الگ نوعیت کا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ایک خاتون جو رکن پارلیمنٹ بھی ہیں وہ حاملہ تھیں اور اپنی ڈیلیوری کے لیے خود موٹرسائیکل چلا کر اسپتال پہنچ گئیں۔ شاید یہ دنیا کی پہلی خاتون ہوں گی جنہوں نے اس جرتمندی کا مظاہرہ کیا اور اسپتال پہنچ کر اپنے بچے کو جنم دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خاتون کا نام جولی این جینٹرہے جنہوں نے اپنے فیسبک پیج پر اس پورے واقعے کو بیان کیا۔

انہوں نے لکھا کہ آج صبح اپنے اہلخانہ کے ساتھ ہم نے ایک نئے فرد کا استقبال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا کہ دورانِ حمل موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اسپتال پہنج جاؤں مگر مجھ سے ایسا ہوگیا۔

انھوں نے مزید لکھا کہ ’جب ہم ہسپتال کے لیے نکلے تو رات کے دو بج رہے تھے۔ میرا کھچاؤ شدید نہیں تھا، بہرحال جب اس کی شدت میں اضافہ ہونے لگاتو اس کے دس منٹ بعد ہم ہسپتال میں تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More