نو دریافت شدہ دم دار ستارہ آسمان میں جگمگانے کےلیے تیار

بول نیوز  |  Dec 04, 2021

نو دریافت شدہ دم دار ستارہ لینرڈ رواں ماہ آسمان میں جگمگانے کےلیے تیار ہے۔ یہ دم دار ستارہ 70 ہزار سال میں پہلی بار زمین کے قریب سے گزرے گا۔

دسمبرمیں زیادہ چمکدار ہوجانے کی وجہ سے یہ دم دار ستارہ شمالی ہیمسفیئر میں طلوعِ آفتاب سے پہلے آسمان پر ٹیلی اسکوپ کی مدد سے یا تاریک آسمان والی جگہوں پر دوربین کی مدد سے دیکھا جاسکے گا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس مہینے میں آگے چل کر ممکن ہے یہ کامٹ سروج غروب ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی چمکیلی ہری آئس بال کی طرح نظر آئے۔

جب یہ کامٹ نیلے سبز رنگ میں ڈھل جائے گا اس کا مطلب ہوگا یہ گرم ہے اور اس میں بہت سا سائنائیڈ اور ڈائی اٹامک کاربن موجود ہے اور اس کے ٹوٹنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

شمالی امریکا اور جنوبی ہیمسفیئر سے تعلق رکھنے والے 14 دسمبر کو اس کا بھرپور نظارہ کرسکیں گے۔ کامٹ کے غروبِ آفتاب کے بعد افق پر نمودار ہونے  کے اماکانات ہیں۔

لینرڈ کے کرسمس کے دن بھی غروبِ آفتاب کے بعد جنوب مغرب میں افق پر نمودار ہونے کے امکانات ہیں۔

یہ دم دار ستارہ ماہرِ فلکیات گریگوری جے لیندرڈ نے 3 جنوری کو ایریزونا میں ماؤنٹ لیمن انفرا ریڈ آبزرویٹری میں دریافت کیا تھا۔

دریافت کے بعد سے یہ کامٹ سورج اور زمین دونوں کے قریب سے گزر رہا ہے لیکن بہت مدھم رہا ہے۔

زیادہ تر دم دار ستارے ایمیچور ٹیلی اسکوپ میں دِکھنے کےلیے کافی مدھم ہوتے ہیں لیکن دسمبرمیں چھوٹے عرصے کےلیے، کامٹ لینرڈ رات میں آسمان پر جگمگانے والا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More