عائزہ خان کی پسندیدہ جوڑی کونسی؟

بول نیوز  |  Dec 05, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عائزہ خان نے اپنی پسندیدہ جوڑی کے بارے میں بتادیا۔

اداکارہ عائزہ خان کی نظر میں آن اسکرین کی سب سے اچھی جوڑی اداکار اظفر رحمان اور عائشہ عمر کی ہے۔

عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ دونوں ان کی پسندیدہ آن اسکرین جوڑی ہیں‘۔

انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے کیے جانے والے تبصرے پر اداکار اظفر رحمان نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

جبکہ اداکارہ عائشہ عمر نے عائزہ خان کے کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’اور ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں‘۔

 اداکار اظفر رحمان نے عائشہ عمر کے ساتھ ڈرامہ سیریل’تنہائی ‘ میں کام کیا تھا جوکہ نجی ٹی وی سے نشر کیا گیا تھا۔

گزشتہ دنوں ہر دل عزیز اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے مداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا تھا۔

اداکارہ، ماڈل، میزبان و گلوکارہ عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس نے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا تھا۔

 انسٹاگرام پر اداکارہ عائشہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ کے ہمراہ شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اظفر رحمٰن کو دیکھا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

یاد رہے کہ عائشہ عمر کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اس نئی ویڈیو پر اس جوڑی کے مداح نہایت خوش اور پُرجوش نظر آئے۔

دیکھا جا سکتا ہے کہ ویڈیو میں اداکارہ عائشہ عمر سرخ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جس نے اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جبکہ اداکار اظفر سیاہ کورٹ پہنے ہوئے تھے۔

عائشہ عمر اور اظفر رحمٰن کی اس نئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ یہ فنکار جوڑی ایک دوسرے کے ساتھ نہایت خوشگوار موڈ میں کالج کے دوران کی  گہری دوستی سے متعلق بات کرتی نظر آرہی ہے۔

تاہم گفتگو کے دوران اداکار اظفر رحمٰن نے اداکارہ عائشہ عمر کو شادی کی پیشکش کر دی تھی۔

اداکار کے جانب سے دی جانے والی شادی کی پیشکش پر اداکارہ عائشہ عمر جواب دینے کے بجائے آنکھیں جھکا کر ہنسنے لگ جاتی ہیں۔

عائشہ عمر کی جانب سے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’اظفر اور وہ اسکرین پر 6 سال بعد دوبارہ اکٹھے ہوئے ہیں۔‘

عائشہ عمر کی اس ویڈیو کے کیپشن سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ پرپوزل نہیں بلکہ اس جوڑی کا آنے والا ایک پروجیکٹ ہے۔

واضح رہے کہ 34 سالہ اداکار اظفر رحمٰن شادی شدہ ہیں جبکہ عائشہ عمر کی عمر 40 سال ہے اور وہ اب تک کنواری ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More