ترک اداکارہ گلسوم علی نے عائزہ خان کے لیے کیا کہہ دیا

بول نیوز  |  Dec 05, 2021

شہرہ آفاق سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ گلسوم علی نے عائزہ خان  سے اپنی دوستی کا اظہار کر دیا۔

اداکارہ عائزہ خان اور تُرک اداکارہ گلسوم علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں ادکارہ گلسوم نے کہا کہ عائزہ خان ان کی بہت خاص دوست ہیں۔

اداکارہ گلسوم علی نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان کے ساتھ اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے انگریزی اور ترک زبان میں لکھا کہ’پیاری عائزہ! آپ میرے لیے ایک خاص اور پیاری دوست ہیں‘۔

گلسوم علی نے اپنی انسٹا پوسٹ میں عائزہ خان کا خوبصورت پھولوں کے گلدستے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔

جبکہ اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی تصویر میں اداکارہ نے لکھا کہ’گلسوم علی، آپ کو دیکھ کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، آپ کے لیے بہت سارا پیار‘۔

اداکارہ عائزہ خان نے لکھا کہ ’امید ہے کہ بہت جلد آپ سے دوبارہ ملوں‘۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More