کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو بہترین اقدام ہے، راشد لطیف

بول نیوز  |  Dec 07, 2021

سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بہترین اقدام ہے۔

ان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ   اولمپکس میں پاکستان کو کوئی میڈل نہیں مل رہا ہے،کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو سے نہ صرف کرکٹ بلکہ دیگر کھیلوں میں بھی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) اور پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

راشد لطیف کا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑیوں کی ڈیویلپمنٹ کرنی ہے تو لاہور قلندرز کی طرح کام کرنا پڑےگا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More