ہانیہ عامرکی سویڈش ہمشکل نےسب کوچکرادیا

سماء نیوز  |  Dec 07, 2021

ٹک ٹاکرسے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہانیہ عامرکا شماران سیلیبرٹیزمیں ہوتا ہے جنہوں نے کم وقت میں زیادہ کامیابی سمیٹی۔

ویسے توہانیہ اپنے پراجیکٹس کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پوسٹس سے مداحوں کی توجہ مبذول کرائے رکھتی ہیں لیکن اس بارخبروں میں آنے کی وجہ ہانیہ سے حیرت انگیز مماثلت رکھنے والی ایک میک اپ آرٹسٹ شائی ہولد ہیں جن کا تعلق سویڈن سے ہے۔

ہانیہ کی سویڈش ہمشکل کی تصاویر سب سے پہلے فاطمہ نامی ٹوئٹرصارف نے شیئر کرتے ہوئے اپنی حیرت کااظہار کیا۔

انسٹاگرام پربھی مختلف انٹرٹینمنٹ سائٹس نے ہانیہ اور شی ہولد کی تصاویرکا موازنہ کرتے ہوئے صارفین سے ان کی رائے پوچھی۔

View this post on Instagram A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)

بیشتر نے اس حیرت انگیز مماثلت پرتعجب وحیرانی کا اظہارکیا اور کہا کہ انہیں پہلی نظرمیں لگا کہ شاید اداکارہ نے کسی فلٹرکااستعمال کیا ہے۔

یہ قیاس آرائیاں بھی سامنے آئیں کہ ہانیہ نے سرجری کروا لی ہے۔

سب سے دلچسپ بات اس پوسٹ پرہانیہ کی ہمشکل قراردی جانے والی میک اپ آرٹسٹ کا رہا جنہوں نے اپنی انسٹااسٹوریزمیں کہا کہ ان کا موازنہ ہفتے میں 20 بار اس لڑکی سے کیا جاتا ہے۔

ہانیہ نے ایکٹنگ کیریئرکا آغاز فلم ‘جانان’ سے کیا تھا جس کے ڈائریکٹرعمران اسلم نے ہانیہ کی ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھنے کے بعد ان سے رابطہ کیا تھا۔

کمرشل برانڈز، ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والی ہانیہ کے معروف پراجیکٹس میں عشقیہ، تتلی، پروازہے جنوں، نامعلوم افراد اور دیگرشامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More