شاہد کپور نے خود کو اپنی اہلیہ کی دوسری محبت قرار دیدیا

بول نیوز  |  Jan 14, 2022

بھارتی اداکار شاہد کپور  اور ان کی اہلیہ  میرا راجپوت کو انڈسٹری کی سب سے خوشگوار اور پیار کرنے والی جوڑی تسلیم کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں اداکار شاہد کپور نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ کو پیار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor)

اس ویڈیو میں شاہد کپور کی اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے لئے محبت کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے بتایا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کی دوسری محبت ہونے پر بھی بہت خوش ہیں ۔

اپنی اہلیہ کی پہلی محبت کے حوالے سے بتاتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ جو دیکھ رہی ہے وہ اس کی پہلی محبت ہے۔

خیال رہے کہ اس ویڈیو میں یہ جوڑا بہت الگ الگ بیٹھا ہوا نظر آرہا ہے جبکہ میرا راجپوت اپنے موبائل میں بہت مصروف نظر آرہی ہیں اور اداکار ان سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More