انڈر19 ورلڈکپ کا آغاز آج سے ہوگا

سماء نیوز  |  Jan 14, 2022

انڈر19 ورلڈکپ کا آج سے ویسٹ انڈیز میں آغاز ہو رہا ہے، آئی سی سی نے شریک 16 ٹیموں کیلئے بائیو سکیور ببل میں سختی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے افغان ٹیم کی آمد کے سبب گروپ سی کا شیڈول تبدیل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افتتاحی روز میزبان ویسٹ انڈیز کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا جبکہ جارج ٹاؤن میں اسکاٹ لینڈ کو سری لنکا کے چیلنج درپیش ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف آلر ڈائس نے سخت بائیو سکیور ببل کے نفاذ سے انکار کے ساتھ واضح کر دیا کہ وہ نوجوان پلیئرز کو لطف اٹھانے کا تجربہ فراہم کرنا چاہتے ہیں البتہ انہیں آزادی اوروائرس سے مبتلا ہونے کے خطرات میں خود توازن پیدا کرنا ہوگا۔

ویزا مسائل کے باعث افغان ٹیم کی تاخیر سے آمد کے سبب گروپ سی کی شیڈولنگ میں تبدیلی کی گئی ہے اور افغان ٹیم اپنا پہلا میچ 16 کی بجائے 18 جنوری کو پاپوانیوگنی کے خلاف کھیلے گی جبکہ زمبابوے اور پاپوانیوگنی کا 20 جنوری کو شیڈول میچ کل کھیلا جائے گا اور پاکستانی ٹیم اپنی مہم جوئی 17 جنوری کو زمبابوے کے خلاف شروع کرے گی ورنہ یہ میچ 22 جنوری کو شیڈول تھا۔

پاکستان کا 15 جنوری کو پاپوانیو گنی کیخلاف شیڈول مقابلہ اب 22 جنوری کو جبکہ افغانستان کے خلاف 20 جنوری کو ہو گا اور افغانستان کا زمبابوے کیخلاف میچ 16 کی بجائے 22 جنوری کو ہوگا۔انڈر 19 ورلڈکپ کے گروپس

گروپ اے میں بنگلادیش ،انگلینڈ ،کینیڈا اور متحدہ عرب امارات

گروپ بی میں بھارت، آئرلینڈ ،جنوبی افریقا اور یوگنڈا

گروپ سی میں افغانستان ،پاکستان ، پاپوانیو گنی اور زمبابوے

گروپ ڈی میں آسٹریلیا ،اسکاٹ لینڈ ،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایج گروپ کیلئے ملکی قرنطینہ قوانین کی وجہ سے شامل نہیں اس لیے ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم 15جنوری کو پاپوانیو گنی، 20 کو افغانستان اور 22 جنوری کو زمبابوے کےخلاف میچ کھیلے گی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More