آرسنل اور ٹاٹینہم کے درمیان پریمئیر لیگ کا میچ ملتوی کرنے کی درخواست

بول نیوز  |  Jan 15, 2022

آرسنل فٹ بال ٹیم نے انگلش پریمئیر لیگ کی انتظامیہ سے ٹاٹینہم کے خلاف میچ کو ملتوی کرنے کی درخواست کر دی ہے۔آرسنل فٹ بال کلب کی انتظامیہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے کلب کے پاس میچ کے لئے درکار کھلاڑی موجود نہیں ہیں۔

آرسنل انتظامیہ کے مطابق جمعرات کو لیور پول کے خلاف میچ میں بھی تین کھلاڑی زخمی ہوئے ، کچھ کھلاڑی کورونا کے باعث قرنطینہ میں ہیں ، جب کچھ پلئیرز افریقن کپ آف نیشن کے لئے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

انگلیش پریمئیر لیگ کے قوانین کے مطابق فٹ بال کلب کے پاس میچ کے لئے کم ازکم 13 کھلاڑی اور ایک گول کیپر لازمی ہونا چاہیئے۔

واضح رہے کہ موجودہ سیزن میں کورونا کے باعث انگلش پریمئیر لیگ کے 20 میچز متاثر ہوئے ہیں۔

آرسنل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج کا میچ ہونا ناممکن ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More