چیئرمین نیب کی طلبی کے معاملے پر پی اے سی کا اپنےفیصلے سے ہٹنے سے انکار

بول نیوز  |  Jan 15, 2022

پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چئیرمین نیب کی طلبی کے معاملے پراپنے فیصلے سے ہٹنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کو 26 جنوری کو پھر پی اے سی میں طلب کر لیا ہے۔

ذرائع پی اے سی کے مطابق چیئرمین نیب کو کمیٹی میں پیش ہونا ہوگا۔ اس سلسلے میں نوٹس جاری کیا جارہا ہے۔

حکومت مؤقف کے مطابق وزیراعظم آفس نے چیئرمین نیب کو پی اے سی میں پیش ہونے سے نہیں روکا۔ وزیراعظم آفس نے پی اے سی سیکرٹریٹ کو جوابی خط سے آگاہ کردیا۔

چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے مشکوک خط کی تحقیقات جاری ہیں۔

رانا تنویرکا کہنا ہے ہے کہ اگر ثابت ہوگیا کہ خط چیئرمین نیب کی اجازت سے لکھا گیا توان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا سکتا ہے۔

گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم کا نام استعمال کرکے چیئرمین نیب پیش نہ ہوئے تھے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More