لاہور میں اومیکرون کے وار جاری، مزید 30 نئے کیسز رپورٹ

بول نیوز  |  Jan 15, 2022

 صوبائی دارالحکومت لاہور میں تاحال امیکرون کے وار جاری ہیں۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ایک ہی دن میں اومیکرون کے 30 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 348 اور پنجاب میں 432 تک جاپہنچی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بھی 8.5 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

اومیکرون نظام تنفس کی نالی کے اوپری حصے یعنی حلق کے خلیات پر اثر انداز ہوتاہے اور پھیپھڑوں تک جانے کے بجائے حلق میں ہی اپنی تعداد تیزی سے بڑھاتا ہے۔

اگر یہ وائرس ایک بار کسی فرد میں داخل ہوکر حلق میں اپنی تعداد بڑھاتا ہے تو اس طرح اس کے پھیلنے کی رفتار کئی گنا تیز ہوسکتی ہے یہی وجہ ہے اومیکرون بہت تیزی پھیل رہا ہے۔

کورونا وائرس کی سابقہ اقسام پھیپھڑوں کو زیادہ متاثر کرتی تھی اسی لئے وہ کم متعدی لیکن جان لیوا تھی۔

تاہم اومیکرون سانس کی نالی کے خلیات پر اثرانداز ہوتا اور انہیں زیادہ متاثر کرتا ہے اسی لئے ایسے تمام افراد جو اومیکرون سے متاثر ہوتے ان میں بیماری کی شدت کافی کم ہوتی ہیں اور ہسپتال جانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

 

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More