اس سال برآمدات 30 ارب ڈالرتک لیکر جائیں گے، حماد اظہر

بول نیوز  |  Jan 15, 2022

حماد اظہر نے کہا ہے کہ اس سال برآمدات 30 ارب ڈالرتک لیکر جائیں گے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کیے گئے ، ایف بی آر کسٹمز پالیسی کا تعین کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی بنیاد پراسٹیٹ بینک سیاسی فیصلوں سے آزاد رہے گا ، اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا ذکرتمام سیاسی جماعتیں کرتی تھیں ، اسٹیٹ بینک کےاثاثوں پر بھی حکومت اختیار رکھتی ہے۔

حماد اظہر نے کہا ہے کہ برآمدات اس سال 30 ارب ڈالرتک لیکرجائیں گے ، اسٹیٹ بینک کے تمام اثاثے عوام کی ملکیت رہیں گے ، ہم نےکم عرصے میں فیٹف نکات پر عملدرآمد کیا ، فیٹف کے26 نکات پرعملدرآمد کیا۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ اوپن بولی کےذریعے بجلی سسٹم میں شامل کریں گے ، ایکسچینج ریٹ کے ہیرپھیرنے معیشت کوبہت نقصان پہنچایا ، ملک میں صنعتیں اور برآمدات کو فروغ ملا ، کسٹمزپالیسی کوٹیکس پالیسی سے الگ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے3سال میں بنیادی اصلاحات کیں ، 1960 کے بعد ہماری معیشت مفلوج ہوچکی تھی ، ہمارے لوگوں کی آمدنی میں ہمسائے ممالک کی طرح اضافہ نہیں ہوسکا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More