خضدار شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بول نیوز  |  Jan 15, 2022

خضدار شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

 زلزلے کیوں آتے ہیں اور اس کی وجہ کیا ہے؟

زلزلے قدرتی آفت ہیں جن سے ناقابل تلافی مالی و جانی نقصان ہوتا ہے، اب تک زلزلوں سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہوئی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔

زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے،زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

لزلے کے جھٹکوں سے زمین کی سطح پر موجود چیزوں کو نقصان پہنچتا ہے، عمارتیں اور دوسری تنصیبات گر جاتی ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں، درخت اور بجلی کے پول زمین بوس ہو جاتے ہیں۔

اگر متاثرہ علاقے میں دریا یا جھیلیں ہوں تو ان کی جگہ بدل سکتی ہے اور پہاڑوں میں دراڑیں بھی پڑ سکتی ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More