برطانیہ سے معاہدہ کیا لیکن نواز شریف قیدی کے طور پر وہاں گئے نہیں، کائرہ

ہم نیوز  |  Jan 17, 2022

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے برطانیہ سے معاہدہ کیا ہے لیکن نواز شریف قیدی کے طور پر وہاں نہیں گئے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں میزبان و سینئر صحافی محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ ہم حکومت کو کل نہیں، آج فارغ کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے آئینی و قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غیر آئینی کام کرنے کی کوشش ہوئی تو پیپلزپارٹی اس کے خلاف کھڑی ہو گی۔

قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اسی ہفتے کسان مارچ شروع کر رہی ہے جس میں ہم پاکستان کے عوام کو شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھرنے کا نہیں، احتجاج کا اعلان کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اسلام آباد پہنچ کر اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

ہم نیوز کے مطابق ہم نیوز کے پروگرام میں شریک مہمان اور ن لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ دھرنے کی تعریف وہ نہیں ہے جو عمران خان نے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں پر حملے اور سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان دھرنا نہیں ہے۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ جب پی ٹی آئی نے دھرنے میں بل جلائے تو پرویز خٹک ڈانس کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی وہ کریں تو ہم میں اور ان میں کیا فرق رہ جائے گا۔

عمران خان کو قیمتوں میں اضافے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے پروگرام میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ن لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ پہلے ہمارا خیال تھا کہ یہ پانچ سال گزاریں تو اچھا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ن لیگ کی مقبولیت میں اضافہ اور پی ٹی آئی و عمران خان کی مقبولیت میں کمی ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More