کراچی: بنگلے کا چوکیدار پراسرار فائرنگ سے ہلاک

بول نیوز  |  Jan 20, 2022

کراچی میں بنگلے کا چوکیدار پراسرار فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

یہ واقعہ کراچی کے علاقے کلفٹن خیابان تنظیم میں پیش آیا جہاں بنگلے کے 1 چوکیدار کا فائرنگ سے ہلاکت کا معاملہ پیش آیا۔

پولیس کا کیس سے متعلق کہنا تھا کہ فاٸرنگ سے ہلاک شدہ شخص بنگلے کا سیکورٹی گارڈ بتایا جاتا ہے۔

کلفٹن پولیس کے مطابق فاٸرنگ سے ہلاک شدہ شخص کی شناخت نثار کے نام سے ہوئی اور ابتدائی طور پر واقعہ خودکش بتایا جا رہا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مزید جانچ کا عمل تاحال جاری ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More