امریکی بارڈر کراس کرنے کے دوران سخت سردی کے باعث 1 بچہ سمیت 4 افراد ہلاک

بول نیوز  |  Jan 21, 2022

سخت سردی کے باعث امریکی بارڈر کے قریب غیر قانونی مہاجرین کی 4 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں 1 بچہ بھی شامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈین حکام امریکی بارڈر کے قریب 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ ان کی موت بظاہر سخت سردی کے باعث ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد کی موت امریکی بارڈر سے چند میٹر کی دوری پر ہوئی ہے جبکہ راستے کو امریکا سے ہجرت کرنے والے افراد استعمال کیا کرتے ہیں۔

حکام کے مطابق ان افراد کی لاشیں برفانی تودے کے قریب سے برآمد ہوئی ہیں جبکہ اس روز درجہ حررات منفی 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کینیڈین پولیس کے مطابق ان افراد کی لاشیں جس علاقے سے برآمد ہوئی ہیں وہ امریکی بارڈر سے 12 میٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ افراد سخت سردی کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارڈر فورس نے لاشیں برآمد ہونے سے کچھ دیر قبل ایسے افراد کو گرفتار کیا تھا جو اسی وقت بارڈر کراس کرکے آئے تھے جبکہ ان کے پاس بچوں سے متعلق اشیا بھی موجود تھیں لیکن کوئی بچہ نہیں تھا۔

رپورٹ کے مطابق بارڈر فورس کو اس پر تشویش ہوئی جس کے بعد تلاش کا عمل شروع ہوا اور تقریباً 4 گھنٹے بعد پہلی لاش برآمد ہوئی۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ انہوں نے 47 سالہ ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو اسی روٹ کو استعمال کرکے انسانی اسمگلنگ کرتا ہے جبکہ گرفتاری کے وقت اس شخص کی گاڑی میں کچھ انڈین افراد ایسے بھی موجود تھے جن کے پاس کوئی قانونی دستاویزات موجود نہیں تھے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ان افراد کو اس ہی جگہ سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں سے مہاجرین کے گروپ کو گرفتار کیا گیا ہے اور مرنے والے افراد اسی گروپ کا حصہ لگتے ہیں تایم ان کے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More