سندھ میں گیس تیزی سےکم ہورہی ہے، حماداظہر

بول نیوز  |  Jan 21, 2022

حماداظہر کا کہنا ہےکہ قدرتی گیس ہرسال 9 فیصد کم ہورہی ہے۔ 

وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ صنعتوں کی کوشش ہےحکم امتناع جاری رہےتاکہ سیزن نکل جائے،سندھ ہائیکورٹ سےاسٹےآرڈختم کرنےکی استدعاکریں گے۔

حماداظہر نے کہاکہ سندھ گیس میں ایکسپورٹ سےامپورٹ کی طرف جانےوالاہے، پورے پاکستان میں سندھ میں گیس تیزی سےکم ہورہی ہے،کراچی کا99فیصدسسٹم گیس پرچلتاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایل این جی قدرتی گیس کےمقابلےمیں 10 فیصد مہنگی ہے،صنعتوں کی گیس بندش پرانڈسٹریزنےاسٹےآرڈرلےلیا، گھریلوصارفین کی ضرورت پوری کرنےکیلئےانڈسٹریزکی گیس بندکی۔

حکومت گرمی میں بجلی اور سردیوں میں گیس نہیں دیتیایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ روز کہا کہ حکومت گرمی میں بجلی اور سردیوں میں گیس نہیں دیتی۔

 مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ منی بجٹ منظور ہوتے ہی بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا ، حکومت نے ہر چیز میں عوام کا استحصال کیا ،ملک میں مہنگائی بھی سنگین ہوتی جارہی ہے۔

 

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More