سری لنکن شہری قتل کیس، ایک ملزم کو سزا سنا دی گئی

ہم نیوز  |  Jan 21, 2022

گوجرانوالہ: انسداد دہشتگردی عدالت نے سری لنکن شہری قتل کیس میں ایک ملزم کو سزا سنا دی۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں سری لنکن شہری قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم عدنان کے اعتراف جرم کرنے کے بعد اسے سزا سنا دی۔

اے ٹی سی نے ملزم عدنان کو قتل کیس میں ایک سال کی قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

مجرم عدنان نے واقعے کی ویڈیو یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی تھی اور ویڈیو میں مجرم عدنان نے ملزمان کے کردار کو درست قرار دیا تھا۔ عدنان کے خلاف تھانہ رنگپورہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More