گلگت بلتستان کی 4 سالہ بچی نے اسکیٹنگ میں میڈل حاصل کرلیا

بول نیوز  |  Jan 24, 2022

گلگت بلتستان کی 4 سالہ بچی نے اسکیٹنگ میں سلور میڈل حاصل کرلیا

پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے ضلع نگر کی بیٹی نے اسکیٹنگ میں میڈل حاصل کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع نگرکی 4 سالہ بچی ماہ نور نے سلور میڈیل اپنے نام کرکے اپنے خاندان اور پاکستان کا نام فخر سے بلند کردیا۔

شمالی پاکستان کے خوبصورت ترین مقام ہنزہ میں کھیلوں کے مقابلوں کا انقعاد ہوا جس میں ملک کے درجنوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔

ہنزہ کے ونٹر اسپورٹس میں ضلع نگر کی 4 سالہ ماہ نور نے بھی حصہ لیا اور فی میل آئس اسپیڈ اسکیٹنگ کے مقابلے میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔

 گلگت بلتستان کی 4 سالہ ننھی کھلاڑی کی اس کارکردگی اور کامیابی پر ہر کسی نے خوشی کا اظہار کیا اور اس دوران ماہ نور نے جیت کے بعد اپنے انداز میں جشن بھی منایا اور مداحوں کے نام پیغام بھی دیا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے میڈل حاصل کرنے والی ماہ نور کے والد محمد صالح نے کہا کہ میری بیٹی کو کھیلنے کا جنون ہے اور آج اس نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا، مجھے امید ہے وہ گلگت بلتستان اور پاکستان کا نام روشن کرے گی۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More