پی ایس ایل 7: پروفیسر کا لالہ کے لئے پیغام

بول نیوز  |  Jan 28, 2022

پاکستان کے تجربہ کار کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے دوران سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایکشن میں دیکھنا پسند کریں گے۔

شاہد آفریدی جو اپنے الوداعی ٹورنامنٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں انکا میڈیکل چیک اپ کے لیے بائیو سیکیور بلبل سے باہر نکلنے کے بعد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کر دہ پیغام میں شاہد آفریدی کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر نے کہا کہ جلد صحت یاب ہو جائیں لالہ آپ کو ایکشن میں دیکھنا پسند کروں گا۔

Get well soon Lala @SAfridiOfficial would love to watch u in action soon https://t.co/FYDzFA0WQx

— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) January 27, 2022

یاد رہے کہ اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پروٹوکول کے بعد گھر پر قرنطینہ میں رہیں گے اور سات دن کے قرنطینہ اور منفی ٹیسٹ کے بعد دوبارہ اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ایس ایل 7 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

واضح رہے کہ گذشتہ روز سے پی ایس ایل 7 کا آغاز ہوگیا ہے جس کی افتتاحی تقریب بھی منعقد کی گئی تھی جس میں عاطف اسلم اور عائمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو بکھیر کر سماں باندھ دیا تھا۔

افتتاحی تقریب کے بعد ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا گیا جس میں ملتان سلطانز سے 7 وکٹوں سے کراچی کنگز کو شکست دے دی تھی۔

پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کے میچز 7 فروری تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا میلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈٰیم میں سجے گا، جہاں 10 فروری سے 27 فروری تک میچز منعقد ہوں گے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More