بھارتی بکیز نے زمبابوے کے معروف کرکٹر برینڈن ٹیلر کا کیریئر برباد کردیا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے سابق زمبابوین کپتان برینڈن ٹیلرپر ہرطرز کی کرکٹ میں حصہ لینے پرساڑھے تین سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔برینڈن ٹیلر پر اینٹی کرپشن اور اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔پریس ریلیز میں آئی سی سی نے کہا کہ ٹیلر نے پابندی قبول کر لی ہے جس کا اطلاق 28 جنوری سے ہوگا ۔The ICC has released a statement on Brendan Taylor.https://t.co/IYKHAVeZHa
— ICC (@ICC) January 28, 2022
آئی سی سی کی پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ برینڈن ٹیلر پر ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی کا بھی ایک الزام ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں برینڈن ٹیلر نے خود بھارتی بزنس مین کی جانب سے بلیک میل کرکے فکسنگ پرمجبور کرنے کا اعتراف کیا تھا۔مزید پڑھیے: بھارتی بکیز کو بے نقاب کرنے والے زمبابوین کرکٹر پر پابندی لگنے کا امکانانہوں نے 2019 میں بھارتی بکیز کی جانب سے کی گئی میچ فکسنگ کی پیشکش کی اطلاع آئی سی سی کو چار ماہ تاخیر سے دی تھی ۔ٹیلر نے بتایا تھا کہ 2019 میں ایک بھارتی بزنس مین نے ان سے رابطہ کیا کہ وہ زمبابوے میں ایک ٹی ٹوئنٹی لیگ کی اسپانسر شپ کے حوالے سے ان سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے انہیں 15 ہزار ڈالر ملیں گے۔سابق زمبابوین کپتان نے بتایا تھا کہ بھارت پہنچنے پر انہیں ڈنر پر لے جایا گیا جہاں کوکین کا نشہ بھی کرایا گیا تھا ۔اگلی صبح چھ لوگ ان کے ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوئے اور گزشتہ رات کو نشہ کرنے کی ویڈیو دکھاکر انہیں اسپاٹ فکسنگ کے لیے بلیک میل کیا تھا۔ Square Adsence 300X250