گمبٹ انسٹی ٹیوٹ دل، جگر اور گردے کے مفت علاج کی فراہمی میں کافی شہرت کا حامل ہے، بلاول بھٹو

بول نیوز  |  Jan 29, 2022

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گمبٹ انسٹی ٹیوٹ دل، جگر اور گردے کے مفت علاج کی فراہمی میں کافی شہرت کا حامل ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج بون میرو ٹرانسپلانٹ، کینسر ٹریٹمنٹ، ایمرجنسی ریپڈ رسپانس ٹراما سینٹرز کے افتتاح کے لیے سندھ کے گمبٹ میں دوبارہ آمد ہوئی۔

آج بون میرو ٹرانسپلانٹ، کینسر ٹریٹمنٹ، ایمرجنسی ریپڈ رسپانس ٹراما سینٹرز کے افتتاح کیلئے سندھ کے گمبٹ میں دوبارہ آمد ہوئی جو پہلے ہی دل، جگر اور گردے کے مفت علاج کی فراہمی میں کافی شہرت کا حامل ہے، جن شعبہ جات کا افتتاح کیا وہ بھی تمام پاکستانیوں کیلئےسوفیصدمفت علاج فراہم کریں گے https://t.co/cCz5LCIYAP

— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 28, 2022

ان کا کہنا تھا کہ آج میں نے جن شعبہ جات کا افتتاح کیا وہ بھی تمام پاکستانیوں کے لیے سو فیصد مفت علاج فراہم کریں گے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More