کرونا وبا کے دوران مسافروں کی زندگی میں آنےوالی تبدیلی

سماء نیوز  |  Jan 29, 2022

کرونا وبا کے دوران مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات پر مبنی ویب سریز ’سفرنامہ‘ یوٹیوب پر ریلیز کردی گئی ہے۔

جب 2020 کے آغاز میں کرونا وبا کے باعث دنیا رک گئی تھی، ہر کسی کیلئے زندگی بدل گئی تھی چاہے یہ وہ کسی سے ملنے کا طریقہ ہو یا سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت ہو کچھ بھی پہلے جیسا نہ تھا لیکن ان سب میں ایک اور بڑی چیز تھی کہ جس کا سامنا مسافروں کو کرنا پڑا کہ اب ہم کس طرح سفر کرینگے۔

امیجن نیشن پکچرز کی جانب سے ویب سریز ’سفر نامہ‘میں اسی طرح کی کہانی کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وبا کے دوران مسافروں کو پریشانی کا سامنا تھا۔

اس ویب سریز کی کہانی نازیہ نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو پہلی بار وبائی امراض کے دوران بیرون ملک سفر کرتی ہے لیکن غیر متوقع حالات کی وجہ سے ایک ایسے ملک میں پھنس جاتی ہے جہاں اسے کوئی نہیں جانتا اور وہاں اس کی ملاقات فیضان سے ہوتی ہے جو ایک پاکستانی ٹور گائیڈ ہے جو اسے گھر واپس جانے میں مدد کرتا ہے۔

سفرنامہ ایک رومانوی کامیڈی ہے جو کل 4 اقساط پر مشتمل ہے، جس کی ہر قسط بالترتیب ہر جمعہ کو ریلیز ہوگی آج اس کی پہلی قسط ریلیز کی گئی ہے۔

سیریز کی زیادہ تر عکس بندی ترکی میں ہوئی ہے جبکہ بقایا شوٹنگ کراچی میں ہوئی ہے۔

یہ امیجن نیشن پکچرز کی تیسری ویب سیریز ہے جو چار فلم سازوں کا مشترکہ منصوبہ ہے جن میں سمیع رحمٰن، غانیہ اسد، ردا زہرہ اور سدرہ جمیل شامل ہیں،اس ویب سریز کے ڈائریکٹر واجد رضا اور مصنف عاشر نعیم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More