افغانستان:طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،20 افراد جاں بحق

سماء نیوز  |  May 05, 2022

Your browser does not support the video tag.افغانستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق صوبہ بادغیس کے قادس اور غورماچ ضلعوں میں پیش آنے والے واقعات میں اب تک 23 سے افراد زائد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سیلاب سے افغانستان کے 10 صوبے متاثر ہیں۔

افغانستان کے جو صوبے شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ان میں قندھار، ہلمند، ہرات، بدخشاں، تاخار، پروان، قندوز، میدان وردک، بغلان، فریاب اور جوزان شامل ہیں۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث درجنوں مکانات تباہ اور 100 سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتی جانوں اور مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے افغان عوام کی ہنگامی امداد کی جائے کیونکہ  سیلاب سے افغانستان میں پہلے سے جاری بحران میں شدت کا خدشہ ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی افغانستان ميں سيلاب سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں، افغانستان کی حکومت متاثرین کی ہرممکنہ امداد کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More