ارجنٹینا کے مرکزی بینک نے بٹ کوائن پر پابندی عائد کردی

بول نیوز  |  May 06, 2022

ارجنٹینا کے مرکزی بینک نے تمام مالیاتی اداروں کو کرپٹو کرنسی اور اثاثوں سے متعلق تمام لین دین روکنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق سینٹرل بینک نے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب کچھ دن قبل ہی ارجنٹینا کے بینکوں نے دنیا بھر میں بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اپنے پلیٹ فارم پر ان کی خرید و فروخت کا آپشن شامل کیا تھا۔

بینکو سینٹرل ریپبلک آف ارجنٹینا ( بی سی آر اے) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام بینک اور مالیاتی ادارے اپنے کلائنٹس کو ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق آپریشنز کی اجازت نہیں دے سکتے۔

جب کہ بینک بھی صارفین کو کرپٹو کرنسی میں لین دین کی خدمات فراہم نہیں کرسکتے کیوں کہ انہیں مرکزی بینک کی جانب سے ریگولیٹ نہیں کیا گیا ہے۔

اعلامیےمیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق ان تمام اثاثوں پر بھی ہوگا جن کے ریٹرنز کا تعین کرپٹو کرنسیوں میں ہونے والے تغیرات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس ہفتے کے آغاز میں ارجنٹینا کے سب سے بڑے نجی بینک ’ بینکو گیلیسیا‘ نے اپنے پلیٹ فارمز پر کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت کا آپشن شامل کیا تھا۔ جس کے بعد ایک اور نجی بینک ’بُرو بینک‘ نے بھی اپنے صارفین کو بٹ کوائن، ایتھر، یو ایس ڈی کوائن اور رپل جیسی کرپٹو کرنسیوں کی خریداری کا آپشن فراہم کردیا تھا۔

اس حوالے سے بی سی آر اے کا کہنا ہے کہ ہمارے بورڈ آف ڈائریکٹر کو اس بات پر تحفظات لاحق ہیں کہ کرپٹو کرنسی سے پورے مالیاتی نظام کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ میں شایع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بڑھتےہوئے افراط زر کی وجہ سے ارجنٹینا میں کرپٹو کرنسی کو اپنانے والوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اور اس ملک کا شمار کرپٹو کو وپنانے والے دس سرفہرست ممالک میں کیا جاتا ہے۔

رواں سال مارچ میں ارجنٹینا کی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کے ساتھ 45 ارب ڈالر کے قرض کی دوبارہ بحالی کے لیے ایک معاہدہ کیا جس میں کرپٹو کرنسی کے استعمال کی حوصلہ شکنی بھی شامل ہے۔

جب کے بعد حکومتی سطح پر یادداشت جاری کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت منی لانڈرنگ اور رقوم کی غیر قانونی ترسیل کے تناظر میں کرپٹو کرنسی کے استعمال کی حوصل  شکنی کرے گی۔

مزید پڑھیں9 hours agoانتظار کی گھڑیاں ختم؛ واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال...

18 hours agoایلون مسک ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد چیف ایگزیکٹیو کی کرسی سنبھالیں گے: رپورٹ

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک ٹوئٹر کو...

1 day agoٹک ٹاکرز کیلئے خوشخبری: اب اشتہارات کے ذریعے کمانا ممکن ہو گیا

دنیا بھر میں نوجوانوں میں مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک...

2 days agoٹوئٹر نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے

ٹوئٹر نے ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جس کے...

2 days agoمنتشر کائنات نقطہ آغاز کی طرف گامزن

سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ کائنات تقریباً 13.8 بلین سال پہلے...

2 days agoاے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا رکھنے کا انتہائی آسان طریقہ

کچھ لوگ گرمی سے بچاؤ کے لیے اپنے گھروں میں اے سی...

-->

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More