افغانستان میں سیلاب سےتباہی، پاکستان کی امدادکی پہلی کھیپ پہنچ گئی

سماء نیوز  |  May 07, 2022

افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کے لیے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ افغانستان پہنچ گئی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرسامان خصوصی طیارےسےبھیجا گیا اور اسلام آباد کے نورخان ائیربیس سے یہ سامان پاکستانی سفیرمنصوراحمدنے روانہ کیا۔ان امدادی اشیاءمیں100خیمے،2ٹن آٹا،1 ٹن چاول اور450 کلو چینی شامل ہے۔

ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ افغان بھائیوں کیلئے امدادی اشیاء کی دوسری کھیپ9مئی کو روانہ ہوگی۔یہ سامان سی 130 طیارے  کے ذریعے افغانستان کے شہر مزار شریف کیلئے بھیجا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ افغان سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے۔

واضح رہے کہ غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق افغانستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اورمختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

افغان حکام کے مطابق صوبہ بادغیس کے قادس اور غورماچ ضلعوں میں پیش آنے والے واقعات میں 23 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ۔ سیلاب سےافغانستان کے 10 صوبے متاثر ہوئےہیں۔

افغانستان کے جو صوبے شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ان میں قندھار، ہلمند، ہرات، بدخشاں، تاخار، پروان، قندوز، میدان وردک، بغلان، فریاب اور جوزان شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More