واٹس ایپ گروپ میں اب 512 افراد کی شمولیت ممکن

بول نیوز  |  May 10, 2022

واٹس ایپ نے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ہر ہفتے اپنے صارفین کو نئے طریقے سے حیران کرنا شروع کردیا ہے۔ حال میں مارک زکربرگ کی جانب سے ردِ عمل کے ایموجی کی شمولیت کے بعد اب یہ ممکن ہے کہ ایک گروپ میں آپ 512 افراد شامل کرسکتے ہیں اور 32 افراد سے بہ یک وقت وائس چیٹ کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل واٹس ایپ نے 100 ایم بی فائل کی حد بڑھا کر دو جی بی تک کردی تھی جسے بہت سراہا گیا تھا۔ واٹس ایپ نے بالخصوص گروپس اور کمیونٹیز کے لئے بہت سے نئے آپشن پیش کئے ہیں جن کا سلسلہ گزشتہ ماہ شروع کیا گیا تھا۔

یہی نہیں 512 افراد کو سنبھالنے کے لیے نئے ٹول اور ایڈمن کنٹرول بھی جلد ہی پیش کئے جائیں گے۔ بلاشبہ گروپ میں شامل افراد کی تعداد میں اضافہ خوش آئند اور بہتر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سے کمیونٹیز کو فروغ ملے گا اور لوگوں کو بہت فائدہ بھی ہوگا۔ اس طرح اب گروپ چیٹ میں مزید 256 افراد کو شامل کرنا ممکن ہے۔

لیکن واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنے بڑے نیٹ ورک سے بعض تخریبی دماغ رکھنے والے بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔

واضح رہے کہ 2020 کی عالمی وبا میں واٹس ایپ نے کورونا کی غلط معلومات کا نفوذ روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے تھے۔ اس طرح تیزی سے آگے بڑھنے والے پیغامات کو گویا روک لگ گئی تھی اور ان کی تعداد میں 70 فیصد تک کمی ہوگئی تھی۔

لیکن اس سے ہٹ کر دکاندار افراد اپنے 500 صارفین سے جڑ کر انہیں اپنی نئی سہولیات سے وقت بر وقت آگاہ کرسکیں گے جس سے ان کے کاروبار کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ تاہم 512 افراد کی سروس اب بھی چند افراد کو ہی حاصل ہے اور غالباً ٹیسٹ کے مراحل سے گزررہی ہے۔

مزید پڑھیں53 mins agoوہ 5 کام جو عام لوگ تو کرسکتے ہیں لیکن ملکہ برطانیہ کو کرنے کی اجازت نہیں ہے

برطانیہ کا شاہی خاندان اور ملکہ الزبتھ بیشک دنیا کی سب سے...

55 mins agoجاپان میں ایتھلیٹس کو پانی کی جگہ سینیٹائزر پلادیا

جاپان میں ایتھلیٹس کو پانی کی جگہ سینیٹائزر پلادیا جس کی وجہ...

1 hour agoگرمی کے موسم میں گھومنے کی یہ بہترین جگہ کہاں واقع ہے؟

پاکستان میں خوبصورتی کے کئی مقامات موجود ہیں ، ایسی گرمی میں...

2 hours agoتصویر دیکھ کر آپ کو کیا نظر آرہا ہے؟ تیز نظر رکھنے والے افراد بھی صحیح جواب دینے میں ناکام

اکثر تصویر دیکھ کر آپ سمجھتے ہیں کہ اس کا بہت ہی...

13 hours agoشہد کی مکھیاں انسانوں جیسا کیا کام کرسکتی ہیں؟

انسان ایک سمجھدار مخلوق ہے جو جفت (Even) اور طاق (Odd) اعداد...

1 day agoاس تصویر میں آپ کو کیا سمجھ آیا؟ درست جواب آپکی ذہانت اور شخصیت کے متعلق کچھ بتائے گا

کچھ تصاویر انسان کی شخصیت کی ترجمانی کرتی ہی، اس تصویر کا...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More