بھارت میں سگی بہنوں کو غلط دولہوں سے بیاہ دیاگیا

سماء نیوز  |  May 10, 2022

لوڈشیڈنگ نے شادی کے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، بھارت میں سگی بہنوں کو غلط دلہوں سے بیاہ دیا گیا۔

کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 2 سگی بہنوں نکیتا اور کرشما کی شادی کے شادیانے بج رہے تھے اور دلہنوں کو منڈپ میں پھیروں کیلئے لایا جارہا تھا کہ اچانک بجلی چلی گئی۔

میڈیا کے مطابق عروسی ملبوسات میں مماثلت کے باعث اندھیرے میں دلہنوں کو غلط دولہوں کے ساتھ بٹھا دیا گیا، رسومات مکمل ہونے پر بجلی آئی تو بھونچال مچا اور دونوں خاندانوں میں تکرار شروع ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہوں کا تعلق الگ الگ خاندانوں سے تھا، غلط شادی ہونے پر خاندان کے بڑوں کی مداخلت کے بعد پھر سے شادی کروائی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More