ایک ماہ میں بٹ کوائن کی مارکیٹ ویلیو میں اربوں ڈالر کی کمی

بول نیوز  |  May 11, 2022

کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے نتیجے میں ایک ماہ کے اندرڈیجیٹل اثاثوں کی مارکیٹ سے 800 ارب ڈالرکا صفایا ہوچکا ہے۔

کرپٹوکرنسی مارکیٹ کا تجزیہ کرنے والی معتبرویب سائٹ کوائن مارکیٹ کیپ کے اعداد وشمارسے ظاہرہوتا ہے کہ ایک ماہ کی مدت میں کرپٹوکی مارکیٹ ویلیوتقریبا 800 ارب ڈالرکمی کے بعد ایک اعشاریہ 4 کھرب ڈالرپرپہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرپٹومارکیٹ کا تقریبا چالیس فیصد بٹ کوائن پرمشتمل ہے اورگزشتہ روزیہ دس ماہ کی کم ترین سطح 30 ہزارڈالرفی کوائن تک پہنچ گیا تھا۔

کوائن مارکیٹ کیپ کے مطابق رواں سال دواپریل تک کرپٹوکی مجموعی مارکیٹ ویلیودوکھرب بیس ارب ڈالرتک پہنچ گئی تھی، جس میں سے دوکھرب نوے ارب ڈالرصرف گزشتہ نومبرمیں بڑھے تھے، کیونکہ اس ماہ بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح 69 ہزارڈالرفی کوائن تک پہنچ گیا تھا۔

گزشتہ سال بٹ کوائن، ایتھریم اوردیگرڈیجیٹل کرنسیوں کی قدرمیں اضافے کی وجہ سے اس مارکیٹ کا حجم دوکھرب ڈالرسے بھی تجاوزکرگیا تھا۔

بلاک چین ڈیٹا پرووائیڈرگلاس نوڈ کے مطابق رواں سال بٹ کوائن نے معاشی صورت حال میں اہم کردارادا کیا ہے۔ جس کی واضح مثال روس یوکرین کے درمیان ہونے والی جنگ ہے جس میں دونوں ممالک بٹ کوائن کی بدولت اپنی معشیت کوسنبھالا دے رہے ہیں۔

کوائن مارکیٹ کیپ کے مطابق رواں ماہ کے آغازسے بٹ کوائن اور کرپٹو کرنسی کی قیمت تنزلی کا شکار ہے اوراب تک ان کی قدرمیں 13 فیصد تک کی کمی واقع ہوچکی ہے۔ بٹ کوائن کے علاوہ ایتھریم کی قیمت بھی واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

مزید پڑھیں1 hour agoآئی فون استعمال کرنے والے اچھے ڈرائیور ہوتے ہیں یا اینڈرائیڈ صارفین؟

اگر بجٹ اور جیب اجازت دے تو موبائل فون صارفین کی اکثریت...

4 hours ago’کورونا سے ہونے والی اموات کے ایک تہائی حصے کا تعلق بھارت سے ہے‘

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والی نئی رپورٹ میں...

5 hours agoجیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے مشاہدات علمِ فلکیات کو ہمیشہ کے لیے بدل دیں گے

ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سے...

5 hours agoسونی نے تین ماہ میں لاکھوں گیمنگ کنسول فروخت کردیے

سونی کارپوریشن نے پلے اسٹیشن 5  کے 19 ملین گیمنگ کنسول فروخت...

6 hours agoپاکستان کی سرکاری ویب سائٹ پر سائبر حملہ، وزارت آئی ٹی

وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ نامعلوم ہیکرز کی جانب...

13 hours agoواٹس ایپ گروپ میں اب 512 افراد کی شمولیت ممکن

واٹس ایپ نے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ہر ہفتے اپنے صارفین...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More