بلڈ پریشر بتانے والی پریشرائز گھڑی

بول نیوز  |  May 12, 2022

جب اس گھڑی کو بلڈپریشر ناپنے کے معیاری آلات کے ساتھ رکھا گیا تو اس نے کہیں منفی پانچ اور کہیں مثبت پانچ ریڈنگ اوپر یا نیچے ظاہر کی۔ اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے جب جب آپ کو بلڈ پریشر ناپنا ہو تو گھڑی کا ایک بٹن دبائیں جس سے دباؤ کے تحت ربڑ کا ایک حصہ نیچے سے ابھرتا ہے اور کلائی پر دباؤ ڈال کر بلڈ پریشر نوٹ کرتا ہے۔

بی پی ڈاکٹر میڈ کو سال 2022 کی عمدہ طبی ایجادات میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔ دن میں کسی بھی وقت بلڈ پریشر معلوم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ یہ نیند کے دورانئے اور معیار پر بھی نظر رکھتی ہے۔

یوں اسے دنیا میں طبی معیار کے تحت بلڈ پریشر بتانے والی پہلی گھڑی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اگرچہ اس کی ایف ڈی اے منظوری کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا لیکن یہ عین ایف ڈی اے معیارات کے تحت کام کرتی ہے۔ گھڑی کسی بھی وقت بلڈپریشر بتاکر آپ کے ڈاکٹر اور اہلِ خانہ سے بھی آگاہ کرتی ہے۔ ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ ایجاد سات روز تک کام کرسکتی ہے۔

 لیکن اس کے علاوہ بھی یہ بھرپور انداز میں دیگر طبی معیارات پربھی نظر رکھتی ہے۔ اس کے اوپر اور نیچے ہوا بھرنے والے غبارے نما ابھار بنائے گئے ہیں۔ جیسے ہی آپ بلڈ پریشر معلوم کرنے کا بٹن دباتے ہیں دونوں اوپر اور نیچے سے کلائی پر دباؤ ڈال کر درست بلڈ پریشر بتاتے ہیں۔

اس کے علاوہ واک، ورزش اور نیند کے معمولات کو بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں دس ہزار سے زائد افراد اسے خرید کر استعمال کرچکے ہیں۔ 95 فیصد افراد اس کی کارکردگی سے مطمییئن بھی ہیں۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں اب اس کا نیا ماڈل بنایا گیا ہے جو پیداواری مراحل میں ہے۔

بی پی ڈاکٹر میڈ واچ کی تعارفی قیمت 249 ڈالر رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں45 mins agoنیند کے دوران جسم میں آنے والی ان حیرت انگیز تبدیلیوں سے واقف ہیں؟

صحت مند زندگی کے لئے جہاں متوازن غذا اور جسمانی سرگرمی ضروری...

46 mins agoکھیرے کے ذریعے صرف چند دنوں میں اپنا وزن کم کریں!

کھیرے کے ذریعے صرف چند دنوں میں اپنا وزن کم کریں، تو...

1 hour agoآم کی وہ خصوصیات جو اسے منفرد بناتی ہیں

گرمیوں کا موسم اپنے ساتھ پسینہ، حبس، لو، اور گرمی تو لاتا...

1 hour agoلکھنے کی عادت بچوں کےلئے کیوں کارآمد ہے؟ نئی تحقیق

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں ضروری ہو گیا ہےکہ...

20 hours agoدھوپ میں جھلسے چہرے کو تروتازہ کیسے رکھیں؟

گرمی بہت زیادہ ہے اور دھوپ سے چہرہ جھلس گیا ہے، جانیں...

21 hours agoتمباکو نوشی پروسٹیٹ کینسر سے اموات کی بڑی وجہ قرار

ایک وسیع سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اگرچہ تمباکونوشی اور پروسٹیٹ...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More