چین:رن وے پر مسافر طیارےمیں آگ لگ گئی،درجنوں افراد زخمی

سماء نیوز  |  May 12, 2022

چین میں اڑان بھرنے کے لیے تیار مسافر طیارے میں آگ لگنے سے اس میں سوار درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے شہر چونگ کنگ سے تبت کے دارالحکومت نائینگ چی جانے والے طیارے میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب وہ اڑان بھر ہی رہا تھا۔ عملے نے طیارے میں گڑ بڑ محسوس ہوتے ہی ٹیک آف روک دی۔

فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں 113 مسافر اور عملے کے 9 افراد سوار تھے۔ حادثے میں 36 افراد زخمی ہوئے تاہم انہیں معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تاہم ان کی تعداد کا تعین نہیں کیا گیا۔ حادثے کے ایک منٹ بعد ہی رن وے کو  بھی بند کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چین میں 21 مارچ کو بھی ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 132 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حادثے کی وجوہات کا تعین اب تک نہیں کیا جاسکا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More