پولیس کی نا اہلی یا غفلت، بندر تھانے سے اہم قتل کیس کے ثبوت لے اڑا

بول نیوز  |  May 12, 2022

بھارت میں پولیس کی نااہلی اور غفلت کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست  راجستھان میں پولیس نے قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے سامنے عجیب و غریب وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک بندر کیس میں جمع کیے گئے شواہد لے کر بھاگ گیا  ہے۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ بندر کی جانب سے پولیس کی تحویل سے چوری کی جانے والی اشیاء میں قتل کا ایک ہتھیار (چاقو)  بھی شامل ہے۔

پولیس نے عدالت کو مزید بتایا کہ مذکورہ کیس کے شواہد بیگ میں موجود تھے اور بیگ بندر اٹھا کر غائب ہوگیا ہے۔

 2016 میں ریاست راجستھان کے دارالحکومت میں ششی کانت  نامی ایک شخص کا قتل ہوا تھا جس کی لاش تین دن بعد ملی تھی۔

مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے احتجاج کیے جانے پر معاملہ عدالت میں سماعت کے لیے مقرر ہوا تھا۔  ہائی کورٹ کی جانب سے کیس کا فیصلہ آنے کی توقع ہی تھی کہ پولیس نے شواہد گم ہونے کا الزام بندر پر عائد کردیا ہے۔

مزید پڑھیں3 mins agoسری لنکا بحران، رانیل وکرما سنگھے کی بطور وزیر اعظم واپسی، احتجاج جاری

سری لنکا میں راجا پاکسے کے استعفیٰ کے بعد رانیل وکرما سنگھے...

53 mins agoچین، ٹیک آف کے دوران مسافر طیارہ حادثے کا شکار، طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

چین کے جنوب مغربی شہر چونگ کنگ میں جمعرات کی صبح تبت...

2 hours agoایران، اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام، سویڈش شہری کو سزائے موت دینے کا فیصلہ

احمد رضا جلالی کی بیگم ویدا کی کوشش ہے کہ وہ کسی...

4 hours agoدبئی کے پرتعیش علاقے میں سوا 3 لاکھ ڈالر کا ڈاکا، 4 ڈاکو دھر لیے گئے

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں واقع معروف پُرتعیش علاقے جمیرہ...

4 hours agoیمن میں آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج روکنے کے لیے 33 ملین ڈالر درکار

یمن کے ساحل پر پھنسے ایک آئل ٹینکر سے تیل کے اخراج...

5 hours agoامریکا کا مشرق وسطیٰ میں خودکار بحری جہازوں کے استعمال میں اضافے کا فیصلہ

امریکی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ مصنوعی ذہانت...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More